تاریخ میں  پہلی مرتبہ ملتان میں کابینہ کا اجلاس

Sep 11, 2023 | 12:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب کی تاریخ میں  پہلی مرتبہ ملتان میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بلاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملتان میں ہو گا۔ جس میں جنوبی پنجاب کیلئے اہم اقدامات متوقع ہیں، اجلاس کیلئےنگران صوبائی کابینہ ملتان پہنچ گئی ہے۔ 
چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت سنئیر بیوروکریٹس بھی ملتان پہنچ گئے ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے بعد نگران وزیراعلی مختلف محکموں کا بھی دورہ کریں گے۔

مزیدخبریں