ایک نیوز:خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور کے مقدمے میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی درخواست میں پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور میں پہلے جسمانی ریمانڈ ہوچکا ہے۔
پولیس نے سیاسی بنیادوں پر دوسری بات پھر نئی دفعات کی آڑ میں جسمانی ریمانڈ لیا عدالت خدیجہ شاہ کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ دروان سماعت رجسٹرار آفس نے دو رکنی بینچ کے تحریری فیصلے کی کاپی ساتھ لف نہ لگانے پر اعتراض عائد کیا عدالت نے ریمارکس دیے کہ نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں اس میں آپکو شامل تفتیش ہونا ہوگا جس پر خدیجہ شاہ کے وکیل کے استدعا کی کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست مسترد کردی۔