عالمی مقابلوں میں پاک فوج کی دھوم، 3 میڈل جیت لیے

Sep 11, 2023 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:برطانیہ کے شہر بیسلے میں یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا انعقاد ہو ا جس میں پاکستان نے 2 سلور اور 1 گولڈ میڈل  جیت لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم کا یہ دوسرا بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی چیمپیئن شپ میں حصہ لیا،چیمپیئن شپ میں 12 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی شوٹرز اور 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستانی لانگ رینج ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ  یوکے 2023 جیت کر تاریخ رقم کی،لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے سلور میڈل جیتا۔لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا،بین الاقوامی لانگ ایونٹ میں پاکستان کا یہ پہلا بین الاقوامی میڈل ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-11/news-1694417197-9699.mp4

مزیدخبریں