اے این ایف کی کارروئی، 11 ملزمان گرفتار،70 کلو منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروئی، 11 ملزمان گرفتار،70 کلو منشیات برآمد

ایک نیوز: اے این ایف نےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  11 کارروائیوں کے دوران 70 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد اور 11 ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس میں سوار 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔چنیوٹ کے رہائشی ملزمان کے پیٹ سے مجموعی طور پر 19 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

اے این ایف نے جہلم میں واقع ڈائیوو کارگو آفس میں پارسل سے آئس برآمد کی،600 گرام آئس 2 کولروں میں چھپا کر پشاور سے اسمگل کی گئی تھی۔بھکر میں واقع حق باہو ہوٹل کے قریب مقامی رہائشی سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی،سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 594 گرام آئس برآمد ہو ئی۔جہلم کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-769 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اے این ایف نے قصور میں پنجاب رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزمان کا موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پشاور میں واقع کورئیر آفس میں مری بھیجے جانے والے پارسل سے 18 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی۔راجہ بازار گلگت کے قریب مستونگ کے رہائشی ملزم سے 200 گرام چرس اور 400 گرام افیون برآمد ہوئی،باجوڑ کے علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف نے خیبر کے علاقہ سپینہ مورگہ بارڈر کے قریب چھپائی گئی 10 کلوگرام چرس برآمد کی،اس کے علاوہ گوادر کے علاقے مزانی کے قریب چھپائی گئی 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔چاغی کے علاقے گردی جنگل کے قریب چھپائی گئی 15 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-11/news-1694413436-5892.mp4