سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرریموٹ کنٹرول ڈیوائس سےدھماکا،1 اہلکار شہید

Sep 11, 2023 | 16:20 PM

ایک نیوز:پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور  اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ 6 اہلکار اور 3 شہری زخمی ہوئے،  زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 9 زخمی اسپتال لائےگئے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

سی سی پی او پشاور اشفاق انور کا اس حوالے سے کہنا ہے ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا، بارودی مواد روڈ کے کنارہ نصب کیا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی ٹیمیں شواہد اکھٹی کر رہی ہیں۔

بعد ازاں ایس پی ارشد خان نے بتایا کہ ورسک روڈ دھماکے میں 5 کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا، ایف سی کی گاڑیاں مچنی کی طرف سے ورسک روڈ پر آ رہی تھیں،  تفتیش کے لیے5 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا ہے، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ورسک روڈ دھماکے کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے طبی عملےکی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور عملے کو ڈیوٹی پر حاضر  رہنے کے احکامات جاری کر دیے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے ورسک روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

نگران وفاقی وزیرداخلہ کی پشاور ورسک روڈ دھماکے کی شدید مذمت

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پشاور ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ  شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں۔شہید سکیورٹی اہلکار کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ شرپسندوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کر کے ہی  دم لیں گے ۔ملک میں انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

شہبازشریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے کی مذمت کی اور 3 زخمی افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نجات میں ہی قوم کی بقاء ہے،دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کے افسروں اور جوانوں جذبے، عزم اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ورسک روڈ، پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں ںے اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف بڑے عزم سے لڑ رہی ہیں۔

مسلح افواج، رینجرز، پولیس سمیت دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی تمام فورسز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے، ان شاءاللہ 

مریم نواز شریف نےزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مزیدخبریں