ایک نیوز: ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے شہباز گل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کردی،ریونیو حکام نے کہاکہ فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے شہباز گل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ریونیو حکام نے کہاکہ فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا شہبازگل کی پورے ملک میں کوئی جائیداد نہیں؟عدالت نے جواب جمع کروانے پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو جاری شوکاز نوٹس داخل دفتر کردیا۔
گزشتہ سماعت پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے حکام کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔