خیبر پختونخوا تعلیم و ترقی کی منازل میں پیش پیش

خیبر پختونخوا تعلیم و ترقی کی منازل میں پیش پیش

ایک نیوز: خیبر پختونخوا تعلیم و ترقی کی منازل میں پیش پیش  ہے،کپیٹن کرنل شیر خان شہید کیڈٹ کالج سےفارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس مختلف شعبوں میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق  ضلع صوابی میں واقع کپیٹن کرنل شیر خان شہید کیڈٹ کالج اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور واحد درسگاہ ہے۔ کپیٹن کرنل شیر خان شہید کے نام سے منصوب اس کالج کا اعلان جنرل (ریٹائرڑ) پرویز مشرف نے 17فروری 2000کو کپیٹن کرنل شیر خان شہید کی یادگار پر حاضری کے موقع پر کیا ۔کالج کی بنیاد اس وقت کے کور کمانڈر پشاور ، لفٹینٹ جنرل (ریٹائرڑ) علی محمد جان اورکزئی نے 8مارچ 2004کو رکھی ۔ ستمبر 2011کو کالج میں پڑھائی کا باقاعدہ آغاز ہوا ۔  2011سے اب تک کیڈٹ کالج سے  1155کیڈٹس فارغ التحصیل ہوۓ۔ فارغ التحصیل کیڈٹس اس وقت نہ صرف افواج پاکستان بلکہ دیگر مختلف شعبوں میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ 

 کیڈٹ کالج میں کیڈٹس کی موجودہ تعداد603 ہے، پورے پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخواہ سے بڑی تعداد میں طلباء زیورِ  تعلیم  وتربیت سے بہرامند ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع سمیت صوبہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ کیڈٹ کالج جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق مربوط تعلیمی نظام کے ساتھ جدید ترین کمپیوٹرز اور سائنس لیبارٹریز پر مشتمل ہے ۔ جہاں پر کیڈٹس تجربہ کار اساتزہ کی زیرے نگرانی تھیوری کے ساتھ ساتھ عملی تجربے بھی کرتے ہیں ۔ کیڈٹ کالج میں بچوں کی پڑھائی کے علاوہ ریکریشنل ایکٹیوٹیز اور مختلف قسم کے کھیلوں کیلۓ بھی انتظامات موجود ہے ۔علاقے میں اس کیڈٹ کالج کے قیام سے بچوں کا مستقبل تابناک ہے۔ کیڈٹ کالج کے قیام پر علاقے کے عوام  پاک فوج کے شکرگزار ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-11/news-1694411359-3183.mp4