ایک نیوز: امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے،11 ستمبر2001 کو امریکا میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ہائی جیکنگ کے بعد دو طیارے ٹکرائے جانے پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاور زمین بوس ہوئے۔ دہشتگردوں نے تیسرا طیارہ واشنگٹن میں پینٹاگان سے ٹکرایا۔
اس کے بعد چوتھا طیارہ ہدف پر پہنچنے سے قبل گر کر تباہ ہوا ہوگیا، نائن الیون حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔
اسامہ بن لادن اور القاعدہ نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی اور اس کے بعد افغانستان میں امریکی قیادت میں جنگ شروع ہوئی تھی۔