بابائےقوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی آج 75 ویں برسی منائی جارہی ہے

Sep 11, 2023 | 10:04 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور نصب العین دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عظیم قائد محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کوعلیحدہ شناخت اور نصب العین دیا، قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے، ان کو ہم سے بچھڑے 75 برس بیت چکے ہیں، قائد اعظم کی آخری آرام گاہ کراچی میں موجود ہے، مزار قائد کے احاطے میں ہی ایوان نوادرات ہے جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال رہنے والا سامان موجود ہے۔

قائد میوزیم کو حاجی محمدحنیف طیب نے 1988میں تعمیر کروایا تھا جہاں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قلم سے لے کر کار تک ہر چیز محفوظ ہے، قائد اعظم نے آزاد ملک تو حاصل کر لیا لیکن زندگی نے ان سے وفا نہ کی، قیام پاکستان کے ایک سال بعد ہی 11 ستمبر 1948 کو بانی پاکستان انتقال کر گئے۔

مزیدخبریں