ججز کوبلاسودقرضےدینےکی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

ججز کوبلاسودقرضےدینےکی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: ججز کوبلاسودقرضےدینےکی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں 11ججزکوبلاسود قرضے کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا شہری مشکور حسین کی دائر کردہ درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا جس کے مطابق درخواست گزار نے مصدقہ دستاویزات ساتھ نہیں لگائیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔

شہری مشکور حسین نے درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ ججز کو بلاسود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، وہ پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کررہے ہیں۔ نگراں حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسے کا بےدریغ استعمال نہیں کر سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کالعدم قرار دے۔

مزید کہا گیا ہے کہ درخواست کےحتمی فیصلہ تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔