مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز اچانک لندن روانہ

مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز اچانک لندن روانہ
کیپشن: مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز اچانک لندن روانہ

ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازلاہورائرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے،سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز نجی ایئر لائن EK 625 کے ذریعے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں اپنے والد شہباز شریف اورتایا نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف ستمبر کا مہینہ لندن میں ہی قیام کریں گے۔