امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلمیں دیکھ کرورلڈریکاڈقائم کردیا

Sep 11, 2023 | 08:26 AM

ایک نیوز:امریکی شہری نےنوکری کےساتھ ایک سال میں 777فلمیں دیکھ کرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیک سووپ نے جولائی2022 سے جولائی2023 تک سنیما میں777 فلمیں دیکھیں۔
زیک نے ایک فل ٹائم ملازمت کے ساتھ ساتھ یہ چیلنج مکمل کیا ہے، وہ روزانہ صبح پونے7 سے دوپہر پونے2 بجے تک کام کرتا تھا اور اس کے بعد سنیما گھر جاتا تھا۔
اس سے قبل2018 میں فرانس کے ونسنٹ کرون نے ایک سال میں715 فلمیں دیکھنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
32 سالہ زیک نے کہا کہ وہ فلموں کے عاشق ہیں اور ہر سال سنیما جا کر100 سے150 فلمیں دیکھتے ہیں۔
ریکارڈ قائم کرنے کیلئے انہوں نے ریگل سنیما نامی سنیما گھر کی سبسکرپشن لی جو22 ڈالر ماہانہ تھی۔
زیک روزانہ تقریباً تین فلمیں دیکھتا تھا، عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے تمام فلموں کو شروع سے آخر تک دیکھنا لازمی تھا۔
یہ شرط بھی تھی کہ فلم دیکھنے کے دوران دوسری کوئی سرگرمی نہ کی جائے یعنی زیک سنیما کے اندر نا تو سو سکتا تھا نا ہی اپنا فون استعمال کرسکتا تھا۔

مزیدخبریں