پنوعاقل:گیسٹرومیں مبتلاایک اورخاتون جان کی بازی ہارگئی

Sep 11, 2023 | 02:24 AM

ایک نیوز:پنوعاقل میں گیسٹروکامرض پھیل گیا مزید ایک اور خاتون کی جان لے گیا ۔

تفصیلات کےمطابق سکھر کی تحصیل پنوعاقل کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بشیر آباد کی رہائشی خاتون کو گیسٹرو کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں پر دوران علاج خاتون جان کی بازی ہار گئی،ہسپتال کےپاس لاش اٹھانے کیلئے ایمبولینس کی سہولت تک میسر نہیں تھی۔
ذرائع کےمطابق ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کی لاش کو گھر لے جانے کیلئے ایمبولینس دینے کے بجائے لاش لوڈر رکشہ پر گھر بھجوا دی۔

مزیدخبریں