ایک نیوز:بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نےانکشاف کیاہےکہ فلم ’مہرہ‘ میں شامل گانے”ٹپ ٹپ برساپانی “کی شوٹنگ کےدوران بیمارہوگئی تھی،اس لئے”ٹیٹینس کے انجیکشن “لگوانےپڑے تھے۔
نجی چینل کےشومیں گفتگوکرتےہوئےاداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ اسکرین پر نظر آنے والے گلیمر کے پیچھے بہت سی چھپی کہانیاں ہوتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق گانے کی ریہرسل کے دوران انہیں متعدد زخم لگے لیکن انہوں نے اس کی تکالیف کو برداشت کیا اور اسکرین پر کوئی اکتاہٹ نظر نہیں آنے دی۔
روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ’ٹیٹینس‘ کے انجیکشن لگوانے پڑے اور وہ بیمار بھی ہوگئی کیوں کہ گانے میں بہت زیادہ پانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک اچھے گانے کی شوٹنگ کیلئے فنکاروں اور کوریوگرافروں کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
واضح رہے کہ ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ بالی وڈ کا آئیکونک گانا ہے اور یہ1994 کی فلم ’مہرہ‘ میں شامل تھا۔