ایک نیوز: ا یشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث کل تک ملتوی ہو گیا جس کے بعد شاہین آفریدی نے بھارتی باولر جسپریت بمراہ کو باپ بننے پر مبارکباد دی اور تحفہ بھی پیش کیا۔
Spreading joy ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 10, 2023
Shaheen Afridi delivers smiles to new dad Jasprit Bumrah ????????????#PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/Nx04tdegjX
تفصیل کے مطابق جسپریت بمراہ کے ہاں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں گروپ سٹیج کے دوران ہی کولمبو سے واپس بھارت چلے گئے تھے ۔تاہم اب سپر فور مرحلے میں بارش کے باعث میچ موخر ہونے کے بعد شاہین آفریدی جسپریت بمراہ کے پاس گئے اور انہیں باپ بننے پر مبارکباد دی اور ان کے بیٹے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو تحفہ بھی پیش کیاجس پر جسپریت بمراہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔