ایک نیوز:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔
مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا اور مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔
رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔