جمائما گولڈ سمتھ کی شائقین سے نئی آنے والی فلم دیکھنے کی اپیل

جمائما گولڈ سمتھ کی شائقین سے نئی آنے والی فلم دیکھنے کی اپیل
کیپشن: Jemima Goldsmith appeals to fans to watch her upcoming film(file photo)

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں ٹی آئی ایف ایف 2022 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شیکھر کپور اور جمائما خان نے مشترکہ کاوش سے ایک مزاحیہ رومانوی کہانی تخلیق کی ہے۔ اس لیے وہ سب کو زور دیتے ہیں کہ اس فلم کو جتنا جلدی ہوسکتا ہے آپ دیکھیں۔ 'وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ؟ آپ کیلئے ایک اچھا تجربہ ثابت ہوگی۔ 

یاد رہے اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی نئی آنے والی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ' کا ٹریلر ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔ اس فلم میں پاکستانی مشہور اداکارہ سجل علی سمیت بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، عاصم چودھری سمیت دیگر اہم شخصیات اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 

اس فلم میں سجلی علی نے میمونہ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کردار ادا کرنا پسند ہے جو گہرائی اور وضاحت ہو۔ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر انہیں اچھا کردار کرنے کا موقع ملا ہے۔ 

دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی سکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کوہوسٹ ہوں گی۔