ایک نیوز نیوز: ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین محمدرضوان نے ایک اور اعزاز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ ایشیاء کپ 2022 میں سب سے زیادہ رنز کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کی 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے، رضوان نے سری لنکا کیخلاف 51 واں رن لے کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
محمد رضوان نے ایشیا کپ کی 6 اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 281 رنز بنائے ہیں۔
رضوان سری لنکا کے خلاف 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔