ایشیاء کپ فائنل: حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ایشیاء کپ فائنل: حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: Asia Cup Final: Haris Rauf won the important honor(file photo)

ایک نیوز نیوز: دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے فائنل میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

حارث رؤف یہ اعزاز حاصل کرنے والے دسویں قومی باؤلر ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل کیریئر کے 41 ویں میچ میں حاصل کیا۔ اس سے قبل عمر گل 36، سعید اجمل 37، حسن علی 38 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ محمد عامر اور شاداب خان نے بھی 41، 41 میچز میں پچاس وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔