ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے۔
فائنل میچ کیلئے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک چکی ہیں۔ اس فائنل میچ کو دیکھنے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ بھی سٹیڈیم پہنچے ہیں۔
سٹیڈیم جاتے ہوئے انہیں شائقین کرکٹ نے گھیر لیا اور ان سے فائنل کے ٹکٹ دینے کی فرمائش کردی۔ جس پر رمیز راجہ نے کہا کہ وہ چیئرمین پی سی بی ہیں ٹکٹ ماسٹر نہیں۔