ایک نیوز نیوز: صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان مقدمات کا سامنا کررہے ہیں تو پھر ہر کسی کو کرنا ہوگا۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کی حفاظتی ضمانت نہ ہوئی تو ان کو گرفتار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 30 لیگی ارکان حفاظتی ضمانتیں کروا کر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ بھی حفاظتی ضمانت پر ہیں، ضمانت نہ ملنے پر گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔