ایشیاء کپ فائنل: سری لنکا نے شاہینوں کی لنکا ڈھا دی

Sep 11, 2022 | 22:37 PM

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ میں پاکستان 171 رنز کے تعاقب میں صرف 147 رنز سکور کرسکا۔ سری لنکا نے ایشیاء کپ کا فائنل 23 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز سکور کیے۔ پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف درکار ہے۔ جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

سری لنکا کی جانب سے راجا پاکسا71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 2 کے مجموعی سکور پر گری۔ کوشل مینڈس صفر پر نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔ سری لنکا کو دوسرا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 11 گیندوں پر 8 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بابراعظم کو کیچ پکڑا بیٹھے۔سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی حارث رؤف نے لی۔ انہوں نےدنوشکاگناتھیلاکوبولڈ کیا۔ وہ 3 گیندوں پر 1 رن ہی بنا سکے۔سری لنکا کی چوتھی وکٹ دننجیا ڈی سلوا کی شکل میں گری۔ وہ افتحار احمد کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے۔ شاداب خان نے 2 رنز بنانے والے داسن شناکا کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔سری لنکا کی چھٹی وکٹ ونندوہسارنگا کی صورت میں گری۔ وہ 21 گیندوں پر 36رنز بنا کر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ بابراعظم کی صورت میں گری۔ وہ ایک مرتبہ پھر لمبی اننگز کھیلنے سے قاصر رہے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخرزمان کی خراب پرفارمنس کا سلسلہ فائنل میں بھی جاری رہا اور وہ پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان افتخار احمد کی شکل  میں اٹھانا پڑا۔ وہ 31 گیندوں پر 32 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔انڈیا کیساتھ کھیلے گئے میچ کے سٹار کھلاڑی محمد نواز آج اپنا جادو نہ دکھا سکے اور 9 گیندوں پر 6 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری۔ وہ 49 گیندوں پر 55 رنز بنا سکے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ آصف علی کی شکل میں گری۔ وہ پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔خوشدل شاہ بھی پاکستانی شائقین کو خوش کرنے میں ناکام رہے اور صرف 2 رنز پر ہاسارنگا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ شاداب خان کی صورت میں گری۔ وہ صرف 8 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی نویں وکٹ نسیم شاہ کی گری وہ صرف 4 رنز سکور کرسکے۔

پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عثمان قادر اور حسن علی کو باہر بٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بات کریں ایشیا کپ فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کی تو سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ایشیا کپ کے فاتحین کی بات کریں تو پاکستان ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ جبکہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے ۔ گرین شرٹس دس سال سے یہ ٹائٹل جیتنے کے منتظر ہیں جبکہ سری لنکا نے بھی آخری بار 2014 میں ایشیا کپ جیتا تھا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میں جیت کے نئے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مزیدخبریں