پیپلزپارٹی کے معاہدوں میں نیک نیتی نہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے تحفظات

پیپلزپارٹی کے معاہدوں میں نیک نیتی نہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے تحفظات
کیپشن: There is no good faith in PPP's contracts, concerns of the MQM Liaison Committee(file photo)

ایک نیوز نیوز: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور کراچی کے سابق میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا۔ 

نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کے پاس تمام تر اختیارات اور وسائل موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کراچی کی حالت بگڑتی جارہی ہے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ناکام ترین شخص قرار دیدیا۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کرچکی۔ پیپلزپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا اور اس بار بھی ان کی نیت اچھی نہیں ہے۔