ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کے برادرنسبتی کو گزشتہ شب مبینہ طور پر شہراقتدار سے اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی سینیٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'ان کے برادرنسبتی طلحہ اسد کو کل رات 8 بجکر 30 منٹ پر سیکٹر ایف 11/2 کی مسجد حدیبیہ (تہذیب بیکری کے قریب) سے اغوا کیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اس کو کالے شیشہ والی ٹیوٹو hiace میں اٹھایا گیا تھا۔ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ آخری لوکیشن موبائل سے جو ملی ہے وہ گولڑہ شریف کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے برادر نسبتی کی بازیابی کیلئے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا ہے۔