ملکہ الزبتھ کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان

ملکہ الزبتھ کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان
کیپشن: ملکہ الزبتھ کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان

ایک نیوز نیوز: ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر کل پاکستان میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کل 12 ستمبر کو پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا اور ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا، وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی تجویز کی منظوری دے دی ہے، کابینہ ڈویژن کو متعلقہ انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ کابینہ ڈویژن نے یوم سوگ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔