ایک نیوز نیوز: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اقوام عالم کیلئے پیغام میں کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہیں، لیکن قیمت چکا رہا ہے۔ جو تباہی دیکھی، بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، پاکستان کو بڑی مالی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس دو روز ہ دورے کے بعد واپس چلے گئے۔ انہوں نے دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ بھی کیا۔
شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کے دوران UN سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید حیران و پریشان رہ گئے. وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں. دنیا کو انکی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے pic.twitter.com/BW5osCBQ1N
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی آواز بننے پر یو این سیکرٹری سے اظہارِتشکر کیا، ٹویٹر پر لکھا کہ سیکرٹری جنرل کا دورہ انسانی المیے کی آگاہی کیلئے اہم پیغام ہے، گوتریس کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بےحد متاثر کیا۔