ایک نیوز نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش،حبس کا زور ٹوٹ گیا،جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا.
تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی،مسلم ٹاؤن، اقبال ٹاؤن،سمن آباد،اچھرہ،ملتان روڈ میں بھی طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،ماڈل ٹاؤن،گلبرگ، شادمان میں بھی بادل جم کر برسے۔
لاہور میں بادل آج پھر برس پڑے۔ شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، لکشمی چوک، میکلوڈ روڈ، ڈیوس روڈ سمیت ملحقہ مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور حبس سے گھبرائے شہریوں کے چہروں پر رونق آ گئی۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش سے ہوئی۔
لاہور میں تیز بارش اور آندھی سے لیسکو کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کا زیادہ علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ۔
ادھر کراچی میں بارش نے شہر بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔متعدد شاہراہیں اور آبادیاں زیر آب آنے سے شہریوں کی زندگی اجیران ہو گئی۔