امپورٹڈ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا:اسدعمر

امپورٹڈ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا:اسدعمر
کیپشن: امپورٹڈ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا:اسدعمر

ایک نیوز نیوز: مہنگائی کیخلاف احتجاج کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے کمر کس لی ہے، عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ضلعی صدور اور تنظیموں نے احتجاج کی تیاری کا آغاز کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے ضلعی صدور کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے،ریجنل اور صوبائی صدور کو بھی مراسلے کی نقل بھجوا دی گئی ہیں۔

تمام ضلعی صدور سے بجلی، تیل، ڈیزل کی قیمتوں کیخلاف بھرپور احتجاج کی منصوبہ بندی پر مشتمل منصوبے طلب کئے گئے ہیں ضلعی تنظیمیں 12 ستمبر تک اپنے پلا ن بھجوائیں گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے تحریک عدمِ اعتماد کے نتیجے میں مسلط امپورٹڈ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا ہے، نکمے پن نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، عوام تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔