پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے،پرویز الٰہی

Sep 11, 2022 | 12:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے،مخیر حضرات وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں رقوم جمع کرا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری محمد افضل ساہی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے،مخیر حضرات وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں رقوم جمع کرا رہے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں حصہ لینے والے مخیر حضرات کے جذبے کی قدر کرتے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں