نسیم شاہ کے بعد اروشی نے بھی انسٹا گرام پر خاموشی توڑ دی

Sep 11, 2022 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لیے کی گئی اسٹوری پر خاموشی توڑ دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کی  جانب سے بھارتی اداکارہ اروشی کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد اب اروشی کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔

اروشی کی جانب سے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا ہےکہ کچھ دن قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ کی گئی 11 سے 12  ویڈیو شیئر کی جس کے بارے کسی کو یہ علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں۔ میری درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اروشی کی جانب سے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔ جس میں نسیم شاہ کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اداکارہ بھی اس میں مسکرا رہی ہیں جس سے یہ تاثر جا رہا تھا کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فدا ہو گئی ہیں۔

گزشتہ روز م نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور نسیم نے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا ہے کہ اروشی کون ہے۔  میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔

مزیدخبریں