قومی ٹیم کتنی بار ایشیا کپ اپنے نام کر سکی؟ جانئے

Sep 11, 2022 | 10:29 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستانی شاہینوں اور لنکن ٹائیگرز کے درمیان ایشیاکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔  لیکن بہت کم لوگ اس بات کو جانتے پاکستان آخر کتنی بار ایشیا کپ ٹرافی اپنے نام کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ایشیا کی بڑی ٹیموں میں شمار ہوتی ہے لیکن پاکستان صرف دو بار ہی ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکا ہے جبکہ روایتی حریف بھارت نے ٹورنامنٹ میں 7 مرتبہ جبکہ پاکستان کے ساتھ آج فائنل کھیلنے والی سری لنکا 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر سکی ہے۔

پاکستان ٹیم نے سال 2000 اور 2012 میں ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان نے سال 2012 کے فائنل میں بنگلادیش کوشکست دی تھی۔

واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان ٹیم میں کم از کم 2 تبدیلیاں یقینی ہیں قومی ٹیم  کے نائب کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ حسن علی اور عثمان قادر کو دوبارہ آرام دیا جائے گا۔ شاہنواز دھانی بھی میچ کیلئے فٹ ہیں وہ بھی تیم میں واپسی کر سکتے ہیں ان کی جگہ محمد حسنین کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ 

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ جس کیلئے حیدر علی کا آٌپشن موجود ہے لیکن وہ ایونٹ کا ایک بھی میچ نہیں کھیلے ہیں۔

مزیدخبریں