ایشیا کپ فائنل :شاہین ،لنکن ٹائیگرز  سے بدلہ لینے کیلئے تیار

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا
کیپشن: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ٹی 20 ایشیا کپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوںگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان ٹیم میں آج 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ شاھنواز دھانی کو بھی ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے دیا ہے وہ بھی فائنل کیلئے پلیئنگ الیون کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ 

دوسری جانب فخر زمان کی فارم بھی پورے ٹورنامنٹ میں اچھی نہیں رہی ہے ان کی جگہ حیدر علی کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی بھی ایونٹ کا میچ نہیں کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ اس لیے پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ فائنل میں جیت کے نئے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔