ملکہ برطانیہ کی آخری آرام گاہ سے متعلق تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Sep 11, 2022 | 00:23 AM

ایک نیوز نیوز: عالمی خبررساں اداے کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کو 19 ستمبر کو سپرد خاک کیا جائے گا اور آخری آرام گاہ سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آخری رسومات میں شرکت کے لیے رشتہ داروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری رسومات کا آغاز صبح گیارہ بجے بگ بینگ کی گھنٹی بجاکر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آنجہانی ملکہ کو شاہ جارج ششم کی لابی میں دفتایا جائے گا۔ 

ملکہ برطانیہ کے والد جارج ششم کی لابی لندن سے 36 کلومیٹر کی دوری پر یارکشائر کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔ اس لابی میں سابق بادشاہ برطانیہ اور ملکہ الزبتھ کے والد جارج ششم کی قبر بھی ہے۔ 

ملکہ الزبتھ کو ان کے والد، والدہ، بہن اور شوہر کے قریب ہی دفنایا جائے گا۔ ملکہ برطانیہ کے والد کا انتقال 1952 میں ہوا تھا جب کہ والدہ اور بہن 2002 میں راہی عدم سدھار گئی تھیں اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ گزشتہ برس داغ مفارقت دے گئے تھے۔

خیال رہے کہ 97 سالہ ملکہ الزبتھ کی والدہ نے بھی طویل عمر پائی تھی ان کا انتقال 101 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

مزیدخبریں