بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا72واں یوم وفات

Sep 11, 2020 | 13:14 PM

admin
بابائے قوم اور پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائداعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ قوم آج بھی علیحدہ وطن کا تحفہ دینے پر عظیم قائد کی ممنون ہے۔

(ایک نیوز نیوز) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کے موقع پر بابائے قوم کو تمام پاکستانیوں کی جانب سے سلام عقیدت پیش کیا گیا ۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد کا نام ہے، قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔ محمد علی جناح نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم انیس سو تیرہ میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، آپ نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کئے۔

قائد اعظم کی قیادت میں برِصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کیلئےجدوجہد کی لیکن قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد گیارہ ستمبر انیس سو اڑتالیس کو محمد علی جناح اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔
مزیدخبریں