ایک نیوز:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شنگھائی تعاون کانفرنس کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
سٹی ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کےمطابق ٹریفک پلان کے مطابق کل 622 ٹریفک افسران و اہلکاران تعینات ہوں گے ، ٹریفک پلان کے مطابق مورخہ 14 اکتوبر تا 16 اکتوبر 2024 تک 13 ڈی ایس پیز ، 73 سینئر ٹریفک وارڈنز ،536 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنس سمیت کل 622 ٹریفک افسران و اہلکاران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،ٹریفک ڈائیورشن اینڈ سیلنگ پلان کے مطابق راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک مکمل طور پربند ہوگی، تین دن ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
دوران موومنٹ کسی بھی قسم کی ٹریفک کو چوہان چوک سے جانب ایئر پورٹ روڈ جانے نہیں دیا جائے گا، کورال جانے والی ٹریفک کو چوہان چوک سے براستہ راول روڈ ، شاہین چوک ، مری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ، جھنڈا ٹرن سے عمار چوک جانے والی ٹریفک کو عمار چوک سے جانب سکیم تھری یا جانب کچہری چوک ڈائیورٹ کیا جائے گا، عمار چوک سے چوہان چوک جانے والی ٹریفک کو آغا ز فلائی اوور رحیم آباد سے جانب رحیم آباد ڈائیورٹ کیا جائے گا،انیکسی چوک سے عمار چوک جانے والی ٹریفک کو براستہ جھنڈا روڈ ( جھنڈا ٹرن ) راشد منہاس روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا،مشتاق بیگ شہید روڈ سے ائیر پورٹ روڈ جانے والی ٹریفک کو انیکسی چوک سے جانب کچہری چوک ڈائیورٹ کیا جائے گا، کچہری چوک سے ایئر پورٹ روڈ جانے والی ٹریفک کو جانب راشد منہاس روڈ مریڑ چوک ڈائیورٹ کیا جائے گا ،مال روڈ سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک کو شالیمار چوک سے براستہ سرور روڈ ، پنج سٹر کی ، راشد منہاس روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، اس دوران ہیوی ٹریفک کو موٹروے سے نیچے اترنے بھی نہیں دیا جائے گا ۔
سی ٹی او نے کہا ہے ہیوی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ ہیوی ٹریفک کی نقل و حمل کو ان دنوں میں مکمل طور پر بند رکھیں ۔ مشکوک افراد و گاڑیوں کی نقل و حرکت پر ضلع پولیس کو بروقت آگاہ کیا جائے گا ،بدوں نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،کالے شیشے والی گاڑیوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی تا کہ کسی بھی مشکوک حرکت کے ہونے پر ضلع پولیس کو بر وقت مطلع کیا جائے ،ایمبولینس، فائر بریگیڈ و دیگر سرکاری گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا تاکہ کوئی دہشتگرد سرکاری گاڑی کی آڑ میں کوئی کاروائی نہ کر سکے، اس موقع پر ایمبولینس ، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی وہیکلز کے لیے ایمرجنسی پورٹل قائم ہے ۔