پی پی ایس سی امتحانات: لاہور سمیت 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

Oct 11, 2024 | 19:53 PM

ایک نیوز: پنجاب حکومت   کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 لگا دی گئی،محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 4 شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر جمعہ 11 اکتوبر سے اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہو گی، چاروں شہروں میں امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا، چار شہروں میں قائم 116 سب سینٹرز میں 15 ہزار امیدوار مختلف امتحانات میں شریک  ہوں گے  ۔  

مزیدخبریں