ایک نیوز:وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کیلئے چینی کی ایکسپورٹ روک دی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس ہوا، اجلاس میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
ای سی سی کےمطابق برآمد اجازت رواں سال کے سیزن کی ضرورت کو دیکھ کر دی گئی، کرشننگ سیزن شروع ہونے میں دو ماہ کا وقت،تاحال چینی کے اضافی اسٹاک دستیاب ہیں ۔
وزارت خزانہ کےمطابق 30ستمبر تک چینی کا ذخیرہ 20 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن ہے،گزشتہ 10 ماہ میں 54 لاکھ 56 ہزار میٹرک چینی استعمال ہوئی،ایف بی آر کے مطابق 2 ماہ میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کی توقع ہے،30نومبر تک ملک میں 10 لاکھ ٹن چینی کا فاضل ذخیرہ ہونے کی توقع ہے،شوگر ملز نے 21نومبر سے کرشنگ کا آغاز کرنے کی یقین دہانی کرائی ،شرائط پوری نہ ہونے پر شوگر ملز کا کوٹہ منسوخ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ شوگر ملز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ چینی 90روز میں برآمد کر دی جائے گی، مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کیلئے چینی کی ایکسپورٹ روک دی جائیگی۔