ترکمانستان: صدر زرداری کی روسی صدر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات

Oct 11, 2024 | 17:47 PM

ویب ڈیسک:ترکمانستان کے درالحکومت اشک آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ۔

اس موقع پر دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرِمملکت آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔ 

مزیدخبریں