وزیر اعظم نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا

Oct 11, 2024 | 17:17 PM

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو شاباش دی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پولیس لائنز گئے جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے شہدا پیکج سے محروم فیمیلز کے اہل خانہ کو پیکج دینے کی یقین دہانی کروائی  اور متعلقہ حکام کو نیشنل پولیس  ہسپتال کی جلد تعمیر کی بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطارڑ اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔  

مزیدخبریں