ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے 

Oct 11, 2024 | 16:22 PM

 ایک نیوز: ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔ 

ادارہ شماریات کےمطابق  مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے بعد کمی ہوگئی، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ  کی گئی،جس کےبعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد پر آگئی ، گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 28 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ 

رپورٹ کےمطابق   ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو تھیلا 29 روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی فی گھریلو سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا، دال چنا، گڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی، خوردنی تیل بھی مہنگی ہوئی۔ 

دوسری جانب گزشتہ  ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی ہوئی، چینی فی کلو دو روپے تک سستی ہوئی، زندہ مرغی فی کلو چار روپے تک اور انڈے فی درجن 81 پیسے سستے ہوئے، کیلا، دال ماش ،دال مونگ اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

مزیدخبریں