ویب ڈیسک:جہانیاں ریلوے احکام کی غفلت کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔
سٹیشن ماسٹر نے انسپکشن کیلئے آنے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر، سی ای او ریلوے کی سپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھے سنگل دے دیا گیا، گرین لائن ریلوے سٹیشن کے قریب آئی تو ایمرجنسی بریک لگاکر اسیپشل ٹرین کو روکا گیا۔
فیڈرل انسپکٹر حامد حسن سی ای او ریلوے اورٹیم کے ہمراہ انسپکشن کرنے ریلوے سٹیشن جہانیاں پہنچے، انسپکشن کے بعد اسپیشل ٹرین پرواپس روانہ ہونے لگے تو سٹیشن ماسٹر نے سپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھا سگنل دےدیا۔
جس سے کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین گرین بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی، ٹرین ڈرائیور اورگارڈ کی دماغی سے سیپشل ٹرین کو ایمرجنسی بریک کر روکا گیا اور گرین لائن کو گزرا گیا اگر ایمرجنسی بریک نہ لگائی جاتی تو بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔