قومی ٹیسٹ کرکٹ  ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ ،ذرائع 

Oct 11, 2024 | 15:00 PM

ایک نیوز:شان کو انگلینڈ سیریز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کےمطابق شان کو انگلینڈ سیریز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ، پاکستان ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے، محمد رضوان ،سلمان علی آغا ،  سعود شکیل میں سے کپتان بنایا جا سکتا ہے،شان مسعود چھ ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے۔ 

ذرائع کا کہناہے  پی سی بی سلیکشن کمیٹی و ہیڈ کوچز کی اہم میٹنگ آج متوقع  ہے، شان مسعود کو 15 نومبر 2023 کو کپتانی سونپی گئی تھی ،شان مسعود کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آخر تک کپتان مقرر کیا گیا تھا۔    

مزیدخبریں