سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے برٹش پولیٹکل قونصلرکی ملاقات

Oct 11, 2023 | 19:20 PM

ایک نیوز :سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے برٹش پولیٹیکل قونصلر زوئی ویئر نے ملاقات کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-11/news-1697034024-2487.mp4

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سےبرٹش پولیٹیکل قونصلر  کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معیشت، انتخابات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

حمزہ شہبازکاکہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ سیاسی استحکام انتخابات کے نتیجے میں آئے گا۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا مشکل ہو گا۔  مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو کھائی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا۔

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے برٹش پولیٹیکل  قونصلر  کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں