سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ

Oct 11, 2023 | 17:53 PM

ایک نیوز :سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا۔ لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

 نوازشریف کے سعودی عرب روانگی کیلئے لندن کی ایوین فیلڈ رہائشگاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنے پر ایئرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےاستقبال کیا۔

نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سعودی  عرب پہنچ کر عمرہ ادا کریں گے اور کچھ روز قیام کے بعد دبئی کیلئے روانہ ہوں گے اور 21اکتوبر کو دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-11/news-1697029990-3871.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-11/news-1697029990-9039.mp4

مزیدخبریں