شہبازشریف،مولانافضل الرحمان کی ملاقات،سیاسی امور پرتبادلہ خیال 

Oct 11, 2023 | 17:42 PM

ایک نیوز:سابق وزیراعظم شہبازشریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان میں اہم ملاقات،سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-11/news-1697028155-3962.mp4

 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان  کی شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاٰؤن آمد ،شہبازشریف نےمولانافضل الرحمان کا استقبال کیا۔

 ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کے دوران  دونوں قائدین نے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی ۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

 مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔دونوں قائدین کا مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ ،قائدین نے اتفاق کیا کہ بحرانوں کو مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا تھاکہ  پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں فضل الرحما ن نے بھرپور تعاون کیا ۔تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا۔ پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی وجمہوری نظام مضبوط ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے۔ سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے۔ نوازشریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا
 

مزیدخبریں