ایک نیوز: لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طلباء کے ہاسٹلز میں شراب سپلائی کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن کے علاقے میں واقع طلباء ہاسٹلز میں شراب سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے ایس پی سدرہ خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس گروہ کے سرغنہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بتایاگیا ہے کہ ستوکتلہ پولیس نے شراب فروش اکاش مسیح کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم آکاش مسیح سے لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم نے تعلیمی اداروں ہاسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو شراب بیچنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔