ایک نیوز: ہونڈا نے موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے ایک دلچسپ پیشکش کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی لانچ کردہ ہونڈا 125 اپیشل گولڈ اٰیڈیشن حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ہونڈا نے بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ ہونڈا اسپیشل ایڈیشن کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 92 ہزار 900 ہے جبکہ کالے اور سرخ رنگ میں اس کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 ہے۔ صارفین ہونڈا اسپیشل ایڈیشن موٹر سائیکل اب بغیر کسی مارک اپ کے 6 ماہ کی آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر اعلان کرتے ہوئے ہونڈا موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ کمپنی نے بینک الفلاح کے الفا مال کے ذریعہ 0 فیصد مارک اپ 6 ماہ کی آسان قسطوں پر دینے کا اعلان کیا ہے۔الفا مال کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق، 3 یا 6 ماہ کے پلان پر 3 فیصد پروسیسنگ فیس لی جائے گی۔ 9 ،12 اور 18 ماہ کے پلان پر 5 فیصد وصول کی جائے گی۔ موٹر سائیکل تقریباً
15-20 کام کے دنوں میں فراہم کر دی جائے گی۔