اسکائی ڈائیو کرنے والی 104 سالہ خاتون انتقال کر گئی

 اسکائی ڈائیو کرنے والی 104 سالہ خاتون انتقال کر گئی

ایک نیوز: حال ہی میں اسکائی ڈائیو کرنے والی 104 سالہ امریکی خاتون  انتقال کر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈوروتھی ہوفنر نے 13 ہزار 500 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔امریکی شہر شکاگو کی ڈوروتھی ہوفنر کے قریبی دوست جو کونینٹ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوروٹھی اتوار کی رات سونے کے بعد پیر کی صبح اٹھ نہ سکیں۔
جو کونینٹ پیشے کے اعتبار سے نرس ہیں۔ وہ چند برس قبل ہی ڈورتھی ہوفنر سے ملے تھے اور ان کی درخواست پر وہ انہیں'دادی' کہہ کر بلاتے تھے۔ان کا کہنا ہے "ڈوروتھی ذہین تھیں، وہ ایسی نہیں تھیں جو دوپہر میں سویا کرتی ہوں یا کسی تقریب میں نہ جاتی ہوں، بلکہ وہ ہر وقت مکمل طور پر مستعد رہتی تھیں۔"ڈوروتھی ہوفنز نے یکم اکتوبر کو اوٹاوا کے ' اسکائی ڈائیو شکاگو' سے 13 ہزار 500 بلندی سے چھلانگ لگائی تھی جو انہیں دنیا کی عمر رسیدہ اسکائی ڈائیور کا عالمی ریکاڈ دلوا سکتی ہے۔