محکمہ کسٹمز کی کارروائی،اسلام آبادایئرپورٹ سےجنسی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

محکمہ کسٹمز کی کارروائی،اسلام آبادایئرپورٹ سےجنسی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
کیپشن: محکمہ کسٹمز کی کارروائی،اسلام آبادایئرپورٹ سےجنسی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

ایک نیوز:کسٹمز اسلام آباد نے ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی  کرتے ہوئےاستنبول سے آنیوالی فلائیٹ پی کے 706کے مسافر جمیل احمد کوممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز اسلام آباد نے ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی  کرتے ہوئےاستنبول سے آنیوالی فلائیٹ پی کے 706کے مسافر جمیل احمد کی تلاشی  لی۔تلاشی کے دوران جمیل کے بیگ سے ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔

سو ملی گرام ویاگرا کی 750گولیاں ،پانچ ملی گرام کی 2600سیالیز گولیاں جبکہ بولڈینین کے 960 ٹیکے برآمد کرلئے گئے ہیں۔

اوپیڈیوو کے 240گرام کی 2 درجن وائلز بھی پکڑے گئے۔ادویات کی مالیت 10 ملین کے قریب ہے۔