ایک نیوز: الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے معاملے پر نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دینے کے لئے الیکشن کمیشن پہنچنا شروع ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ان کی تجاویز لی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔
ن لیگ کے زاہد حامد اور اے این پی کے میاں افتخار حسین، زاہد خان پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم کی نمائندگی کرنے کے لئے سید حفیظ الدین پہنچ گئے۔ جی ڈی اے کے صفدر عباسی بھی پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور بابر اعوان بھی الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کا وفد بھی الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔ وفد میں نیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، نثار کھوڑو شامل ہیں۔